ابنا: نیویارک میں گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر،پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اسلامی تعاون تنظیم کی جموں وکشمیر کمیٹی کے ارکان سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا– اس ملاقات میں حنا ربانی کھر اور میر واعظ عمر فاروق نے ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں موجود اجتماعی قبروں کے بارے میں عالمی برادری کی جانب سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا-
اس ملاقات کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کی موجودگی اس علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا روشن نمونہ ہے جس پر عالمی برادری کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہیئے –
میر واعظ عمر فاروق نے بھی کشمیر میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے کوئی مشن نہ رکھنے اور اسے سرگرمی کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "او آئی سی" کو کشمیر میں سرگرمیوں کی اجازت دینے کےلئے ہندوستان کی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیئے -
.....
/169